آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا5 سال بعد پہلا نمبر، پاکستان کی بھی ایک درجے ترقی

جمعرات 1 مئی 2014 12:22

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا5 سال بعد پہلا نمبر، پاکستان کی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ میچوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے جنوبی افریقا سے پہلا نمبر چھین لیا ہے جب کہ پاکستان بھی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ میچز کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا 5 سال بعد پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور بھارت 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے جب کہ اس ون ڈے میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ ٹی 20 کی رینکنگ میں سری لنکا پہلے بھارت دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔