کاؤنٹی کرکٹ: سعید اجمل آتے ہی چھاگئے، 8 وکٹیں لے کر ٹیم کو فتح دلا دی

جمعرات 1 مئی 2014 12:01

کاؤنٹی کرکٹ: سعید اجمل آتے ہی چھاگئے، 8 وکٹیں لے کر ٹیم کو فتح دلا دی

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کائونٹی کرکٹ میں آتے ہی چھاگئے، انھوں نے ڈربی شائر کے خلاف میچ میں 8 وکٹیں لے کر ووسٹرشائر کو اننگز اور 64رنز سے کامیابی دلادی۔

(جاری ہے)

سعید نے دوسری اننگز میں بھی 40رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ڈربی شائر 149 رنز پرآئوٹ ہوگئی، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی پاکستانی جادوگر اسپنر نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، ناکام سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کر کے 219رنز بنائے تھے، ووسٹرشائر نے جوابی اننگز 9 وکٹ پر432رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کی، الیکس کرویزی110، معین علی 99 اورگیراتھ اینڈریو 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :