شاہ رخ خان مسٹر پر فیکٹ کا ریکارڈ تو ڑنے کیلئے بے تاب ،فلم رواں سال 23اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 30 اپریل 2014 23:40

شاہ رخ خان مسٹر پر فیکٹ کا ریکارڈ تو ڑنے کیلئے بے تاب ،فلم رواں سال 23اکتوبر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے مسٹر پر فیکٹ عامر خان کا ریکارڈ تو ڑنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔عامر خان کی فلم دھوم تھری میں شامل ”ملنگ ملنگ“ کے بو لوں پر مبنی گانے پر 5کر وڑ روپے خرچ کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اب شاہ رخ خان اپنی فلم ہیپی نیو ایئر میں 7کروڑ روپے سے ایک گانا بنانے جا رہے ہیں۔فرح خان کی ڈائر یکشن میں بننے والی فلم ہیپی نیو ایئر میں کنگ خان کے مد مقابل دپیکا پڈوکون اداکاری کریں گی۔دونوں فنکار اس سے قبل بھی کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں ،امید ہے کہ اس مر تبہ بھی یہ جو ڑی کئی نئے ریکارڈ قائم کر ے گی۔فلم رواں سال 23اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :