وطن واپسی پر بہت خوش ہوں‘ سماجی کاموں کا ارادہ ہے‘ وینا ملک

بدھ 30 اپریل 2014 23:40

وطن واپسی پر بہت خوش ہوں‘ سماجی کاموں کا ارادہ ہے‘ وینا ملک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء)اداکارہ وینا ملک شادی کے بعد پہلی بار وطن واپس لوٹ آئیں‘ ان کا کہنا تھا کہ بہت جذباتی ہورہی ہوں‘ پورا پاکستان میرا خاندان ہے‘ سماجی کاموں کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے شوہر اسد خان خٹک کیساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس لوٹ کر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دوری نے پاکستان سے محبت میں اضافہ کردیا ہے اسلئے واپس آکر وہ بہت جذباتی ہورہی ہیں۔ تین سال بعد پاکستان واپس آنے والی وینا ملک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کا سماجی کام کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ان کا خاندان ہے۔