پاکستان میں دو بھائیوں کی بادشاہت ہے،پرویزخٹک،پشاور میں سو سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے، انگریزی میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرکے دُنیا سے قدم ملا کر قدم بڑھانے کی بنیاد رکھ دی ،اہل وطن قومی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے تو غیروں سے بھاری بھرکم سود پر قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،وزیراعلی خیبرپختونخواکاتقریب سے خطاب
بدھ 30 اپریل 2014 23:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ" تعمیر سکول پروگرام" کے آغاز سے پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت تاریخ کاایک نیا باب رقم کر رہی ہے اور آج سے ہم غیروں سے نہیں بلکہ اپنے ہی اہل وطن سے یہاں کے سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے مالی مدد کی اپیل کررہے ہیں جو ہمیں معاشی غلامی سے نجات اور آزادی کے تازہ پھل سے آشناکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی وہ پشاور کے نواحی علاقہ دوران پورکے گرلز ہائی سکول میں " تعمیر سکول پروگرام"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پروگرام کا افتتاح کیا جس کے تحت خیبرپختونخوا کے نامکمل سہولیات والے سکولوں میں کمروں، ٹائلٹ،فرنیچراور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں سے مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے اسکی تمام تفصیلات " تعمیر سکول پروگرام"کی ویب سائٹ میں مہیا کی گئی ہیں جہاں کوئی بھی مخیر شخص اپنے متعلقہ ضلع یا علاقے میں سکولوں کی نامکمل سہولیات سے آگاہی حاصل کر سکتا اور عطیات دے سکتا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دوران پور گرلز سکول میں کمروں اور سہولیات کیلئے درکار25 لاکھ روپے کا نقد عطیہ دیا یونائٹیڈ بینک کے نائب صدر سیدجاویدنے کسی بھی نامکمل سکول کیلئے 25 لاکھ روپے جبکہ دوران پور گرلز سکول کی ایک ننھی طالبہ عریبہ نے 500 روپے کا نقد عطیہ " تعمیر سکول پروگرام" کیلئے عمران خان کے حوالے کیاوزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے کے دارلحکومت پشاور میں سو سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے دوران پور کے گرلز ہائی سکول میں 309 لڑکیوں کیلئے صرف دو کمرے ہیں جو تعلیم کے ساتھ مذاق اور قوم کے ساتھ ظلم ہے تاہم ظالم حکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں تھا اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہمارے تاریک مستقبل کو روشن بنانے کی کلید ثابت ہو گااور تعمیر سکول پروگرام کی بدولت صوبے کے 13ہزار سکولوں میں درکار کلاس رومز ، ٹائلٹ اور پانی کی سہولیات یقینی بن جائیں گی اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز ہم پشاور سے آزمائشی طور پر کر رہے ہیں جس کیلئے نامکمل سکولوں کی پیرنٹ ٹیچر کمیٹیاں فعال بنائی گئی ہیں اور فنڈز کے استعمال کا شفاف نظام بنایا گیا ہے جبکہ ہمیں اُمید ہے کہ یہ کمیٹیاں ہمار ی توقعات پر پوری اتریں گی اور سرکاری شعبے کی تعمیرات سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی انہوں نے اساتذہ کو بھی خبر دار کیا کہ اب غیر حاضری نہیں چلے گی کیونکہ اُنکی غیر حاضری کا اثر بچوں پر پڑتا ہے اور روحانی والدین کو بچوں سے یہ ظلم زیب نہیں دیتا پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے انگریزی میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرکے دُنیا سے قدم ملا کر قدم بڑھانے کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ اگلے دس سالوں میں خاموش انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جون میں سمند رپار پاکستانیوں سے تعمیر سکول پروگرام میں عملی شرکت کی باضابطہ اپیل کی جائے گی اور ان سے میڈیا کے علاوہ براہ راست رابطے بھی ہوں گے انہوں نے کہا کہ اہل وطن قومی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے تو غیروں سے بھاری بھرکم سود پر قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی جو ہمیں معاشی غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کے درپے ہیں اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر اظہار افسوس کیا اُنہوں نے کہا کہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے اس صوبے میں حد درجہ لوڈ شیڈنگ، مرکز کی طرف سے پن بجلی منافع کے بھاری بقایا جات اور دیگر حقوق دبانے کے باوجود واپڈا کو ٹھیک کرنے کی بجائے یہاں کے عوام کو بجلی چور کہناشرمناک و تشویشناک ہے انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے غیرملکی دوروں میں صرف اپنے بھائی شہباز شریف کو لیجانے پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان میں دو بھائیوں کی بادشاہت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.