عمران خان ”دھاندلی بخار“ کے دائمی مریض ہیں‘وزیر قانون پنجاب،عام انتخابات میں شکست کے بعد عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا‘ اب الیکشن سے گھبراتے ہیں،عمران خان کو طاہرالقادری کی شاگردی مبارک ہو‘ اصغر خان بننے کا عمل تیزی سے طے کر لیا‘ رانا ثنا اللہ
بدھ 30 اپریل 2014 22:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ”دھاندلی بخار“ کے دائمی مریض ہیں۔ ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستوں کے بعد اب الیکشن کے نام سے بھی گھبراتے ہیں۔ اپوزیشن رہنما خاطر جمع رکھیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدور دوست ہے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو طاہرالقادری کی شاگردی مبارک۔ ان کے پاس طالبان کی نمائندگی کے بعد طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ مولانا کی صحبت میں رہ کر عمران خان نے اصغر خان بننے کا عمل بہت تیزی سے طے کر لیا ہے۔ اب 11 مئی کے بعد عمران خان طاہر القادری کے ساتھ کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کر لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.