ڈالرایک مرتبہ پھر پر تولنے لگا ،انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے بعد 99 روپے تک پہنچ گیا

بدھ 30 اپریل 2014 21:43

ڈالرایک مرتبہ پھر پر تولنے لگا ،انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے بعد 99 روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء)ڈالرایک مرتبہ پھر پر تولنے لگا ہے بدھ کو انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے بعد ایک ڈالر 99 روپے تک پہنچ گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر کا پارا پھر چڑھنے لگاِٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 99 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ختم ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری کا زور برقرار رہنے سے روپیہ سنبھل نہیں پارہا۔

(جاری ہے)

اور اس کی قدر میں 57 پیسے اضافہ دیکھا گیا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 100 روپے کی سطح چھونے کے لیے پر تول رہا ہے۔عوام ڈالر 99 روپے 80 پیسے کے حساب سے خرید رہی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل آج ختم ہوا اور انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 193 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا اور یہ 28 ہزار 630 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ دنوں مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد شیئرز کی قیمتیں پرکشش ہونے سے آج انویسٹرز کی جانب سے خریداری دیکھی جارہی ہے