جرمنی کے پارلیمانی وفد کی چیئر مین سینیٹ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال،پاکستان جرمنی کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، نئیر بخاری
بدھ 30 اپریل 2014 20:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو اقتصادی، تجارتی اور بین الپارلیمانی سطح پر مزید وسعت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ایک اہم ملک ہے ۔ چیئر مین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کی پارلیمنٹ بنڈ سٹاگ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوبرٹ لامیرٹ کی زیر قیادت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایک چار رکنی جرمن وفد سے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے GPSکے سلسلے میں پاکستانی موقف کی حمایت پر جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئر مین سینیٹ نے اس دورے کوا ہم قرار دیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، پارلیمانی و اقتصادی تعاون اور قانون سازی میں ایوان بالا کے کردار وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالا کے قانون سازی کے طریقہ کار ، طریقہ انتخاب اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی آگاہ کیا۔
جرمن وفد کے سربراہ نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات کو سراہا اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اپنے اس دورے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ انہیں پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔پرتپاک استقبال پر جرمن وفد نے چیئر مین سینیٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات میں جرمن پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.