سعودی عرب،بیوی کو تھپڑ مارنے پر خاوند کو ایک دن جیل میں قید کردیاگیا، بیوی کے نجی حق سے متعلق دعویٰ مسترد، آئندہ کبھی بیوی پر ہاتھ نہ اٹھائیں،عدالت کی شوہر کو وارننگ

بدھ 30 اپریل 2014 20:18

سعودی عرب،بیوی کو تھپڑ مارنے پر خاوند کو ایک دن جیل میں قید کردیاگیا، ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک سمری عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو چہرے پر دو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں ایک دن جیل کی سزا سنادی ،میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق عدالت نے بیوی کے نجی حق سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا اورخاوند کو خبردار کیا کہ وہ آیندہ کبھی اپنی بیوی کو نہ مارے،بیوی نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ اس کے خاوند نے اسے شدید مارا پیٹا اور اس کے بائِیں کندھے پر ضرب لگائی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے دعوے کے حق میں عدالت میں ایک میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی تھی۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کوئی اور پیچیدگی پیدا نہیں ہوتی تو پھر اس کو تین دن تک علاج کی ضرورت ہوگی،اس سعودی خاتون کے وکیل اور جنرل پراسیکیوٹر نے عدالت کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے لیکن جج نے انھیں اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے تیس دن کا وقت دیا ہے۔بیوی شاید اپنے شوہر نامدار کو سنائی گئی ایک دن قید کی سزا پر مطمئن نہیں ہے اور وہ اس کو زیادہ سزا دلوانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :