الیکشن کمیشن نے فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ،کاغذات نامزدگی پانچ اور چھ مئی کو وصول کئے جائیں گے ، پولنگ 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گی

بدھ 30 اپریل 2014 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ سے سینیٹر فیصل رضا عابدی کے استعفیٰسے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی پانچ اور چھ مئی کو وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال سات اور آٹھ مئی کو ہو گی کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 9 مئی تک داخل کرائی جا سکیں گی جن پر فیصلہ 12 مئی تک سنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 مئی مقرر کی گئی ہے اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی جبکہ پولنگ 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گی۔