جوپاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے، برطانوی وزیراعظم

بدھ 30 اپریل 2014 19:20

جوپاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے، برطانوی وزیراعظم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے 3 روزہ دورے کے دوران آج 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن برطانیہ کا بھی دشمن ہے، پاکستان کی ترقی پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ کیا گیا جب کہ افغانستان سے رواں سال کے آخر میں برطانوی فوج کی واپسی پر فوجی سازو سامان کی خریداری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :