سرحدوں کے قریب زمینی بندر گارہیں بنائی جارہی ہیں،وفاقی وزیرتجارت

بدھ 30 اپریل 2014 11:54

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرحدوں کے قریب زمینی بندر گارہیں بنائی جارہی ہیں،موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیئے سنجیدہ ہے۔دورہ ایران کے موقع پر وزیر اعظم گیس پائپ لائین پر بات چیت کریں گے۔وہ گزشتہ شب رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن (ریپ) کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے عشائیے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پروفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے صدر زکریاعثمان، ریپ کے چیئرمین مسعوداقبال، وائس چیئرمین چیلارام،رحیم جانو،پیرناظم حسین سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا،تقریب میں چاولوں کے برآمد کنندگان کی ایم بڑی تعدادنے شرکت کی۔عشائیے سے خطاب میں خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی اور علاقائی منڈیوں پر توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

برآمدات بڑھانے کے لئے سرحدوں کے قریب زمینی پورٹس کے قیام پر قانون سازی ہورہی ہے۔

جس کے بعد چین ایران افغانستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کے لئے زمینی بندرگاہیں تعمیر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ کوئلے، پن، شمسی اور پون توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جبکہ 2100 میگا واٹ کے ایٹمی بجلی گھر بھی کراچی میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ وزیر اعظم ایران کا دورہ کررہے ہیں جہاں پاک ایران گیس پائپ لائین پر مذید بات چیت ہوگی اس کے علاوہ ایران کو چاول اور دیگر اجناس کی فروخت پر بھی بات ہوگی۔