پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں، باکسرعامرخان
بدھ 30 اپریل 2014 11:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیار کرنے والے پاکسانی ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ باکسر کے لئے ہر فائٹ اہم ہوتی ہے، 3 مئی کو لاس ویگاس میں امریکی باکسر لوئس کلازو کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ کریئر کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتا ہوں، لوئس کلازو مجھ سے تھوڑا تجربہ کار ضرور ہے لیکن اللہ کی مدد اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے کامیابی میرا مقدر بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایک سال تک رنگ سے باہر رہنے کے بعد لوئس کلازو سے مقابلے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔عامر خان نے کہا کہ امریکا اوربرطانیہ سمیت پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اہلیہ اور والدہ کو فائٹ سے بہت ڈر لگتا ہے اس لئے وہ فائٹ دیکھنےنہیں آتیں بس ہوٹل کے کمرے میں رہ کر نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کر کے میری جیت کے لئے دعا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوئس کلازو سے مقابلہ جیت کر اپنے گھر والوں، پاکستان سمیت پوری دنیا میں چاہنے والوں کو جیت کا تحفہ دینا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ 27 سالہ عامر خان نے اب تک 31 مقابلوں میں سے 28 جیتیں جن میں سے 19 میں حریف کوناک آوٹ کیا اور 3 مقابلوں میں عامر خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ عامر خان کے حریف 33 سالہ لوئس کلازو 39 میں سے 35 مقابلوں میں مخالف کو چت کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.