پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کردیا جائے گا، نجم سیٹھی
بدھ 30 اپریل 2014 09:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کردیا جائیگا، چیئرمین کا عہدہ رسمی رہ جائے گا۔ منیجمنٹ کمیٹی کا منتخب کردہ چیف ایگزیکٹو معاملات سنبھالے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ کو جمہوری انداز میں چلانے کیلیے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیںگی،غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ماضی میں صدر کے نامزد کردہ ایک شخص کو مکمل اختیارات سونپے جاتے تھے، اس کے برعکس اب چیف پیٹرن وزیر اعظم کی منظوری سے پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ارکان پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی ایک چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب کریگی۔
سی ای او انتظامی، مارکیٹنگ اور فنانس کے معاملات میں دسترس ، آئی سی سی اور دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے بات چیت کی صلاحیت رکھنے والا ہوگا۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی تبدیلیاں متعارف کرارہے ہیں، 12ریجنز میں بھی نظام مینجمنٹ کمیٹی چلائے گی،اس میں ڈپارٹمنٹل اسپانسرز کے نمائندوں سمیت بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ انتظامی سسٹم میں بار بار تبدیلیوں کا راستہ روکنے کیلیے اسے آئینی تحفظ دینے کے بعد وزیر اعظم سے منظوری لیں گے،بورڈ کو مکمل طور پر جمہوری بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے انتظامی ماڈل کو تبدیل کرنا ضروری ہے، اس سے یقینی طور پر بہتری آئے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.