جو مشکل چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں‘اداکار ندیم

بدھ 30 اپریل 2014 09:47

جو مشکل چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں‘اداکار ندیم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں مشکل وقت آتا ہے اور وہی لوگ جو ان چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں وہی کامیاب بھی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ماضی میں بھی اور آج بھی ثابت کیا کہ وہ بہت اچھا کام کرنا جانتے ہیں ان ہی نوجوانوں ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بہترین سوچ رکھتے ہیں وہ اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کا فن جانتے ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلمی صنعت کی تاریخ موجود ہے جب پاکستان میں اچھی معیاری اور بہترین فلمیں بنائی گئیں جنھوں نے عوام میں زبرست مقبولیت حاصل کی وہ آج بھی عوام کے ذہنوں میں موجود ہیں اب اگر کچھ عرصہ سے ہم مشکلات سے دور چار ہیں تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :