پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے بہت متاثرکیا، سوناکشی سنہا

بدھ 30 اپریل 2014 09:03

پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے بہت متاثرکیا، سوناکشی سنہا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے مجھے بہت متاثرکیا ہے۔ میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، غلام علی خان اور میڈم نورجہاں کوبہت شوق سے سنتی ہوں بھارتی فلم دبنگ کی کامیابی کااصل سہرااس کے گانوں کوجاتاہے راحت فتح علی خان میرے فیورٹ سنگرہیں ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزایک تقریب کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھاکہ ’’تیرے مست مست دونین‘‘ جب شوٹ ہورہا تھام یں نے اس وقت ہی ڈائریکٹر کو کہا تھا کہ یہ گانابہت مقبول ہوگااورپھروہ دن آیا۔ ان کاکہناتھاکہ میں جلدپاکستان آؤں گی اورخاص طور پر لاہور اورکراچی کی گلیاں اورساحل سمندردیکھوں گی۔

(جاری ہے)

اکثر میرے بابامجھے پاکستان کے بارے میں بتاتے ہیں توسن کر اچھالگتا ہے سوناکشی سنہانے مزیدکہاکہ سنتے ہیں۔

ممبئی اورکراچی ایک جیساہے میں ضرودیکھناچاہونگی۔ اس موقع پرگلوکارراحت فتح علی خان نے انکاشکریہ اداکرتے ہوئے انھیں پاکستان خصوصی آنے کی دعوت دی اورانکاشکریہ بھی اداکیا۔ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا فلم ہالی ڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کر رہی ہیں جسے 6 جون کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ 2 اور بالی ووڈ فلموں ’’ایکشن جیکسن‘‘ اور ’’تیور‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :