شعیب اختر نے بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی
بدھ 30 اپریل 2014 06:55
ممبئ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی۔ ان کے مطابق کسی کو نہیں معلوم ہوتا کہ اس کا جیون ساتھی کہاں موجود ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کا شوق تو ہے مگر یقین نہیں کہ اچھا اداکار بن سکتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 38 برس کے ہوچکے مگر ابھی تک انھوں نے اپنا گھر نہیں بسایا،اچھے جیون ساتھی کیلیے ان کی تلاش جاری اور وہ بھارت میں بھی شادی کے امکان کو رد نہیں کرتے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی بھارتی خاتون سے شادی کرنا چاہیں گے تو شعیب اختر نے جواب دیا کہ ’کیوں نہیں، آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جیون ساتھی کہاں مل سکتا ہے‘۔
(جاری ہے)
البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی کبھی نہیں جان سکتاکہ آگے زندگی میں اس کیلیے کیا ہے۔
ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ جب میں پاکستان کیلیے کھیل رہا تھا اس وقت کسی نے میری زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، مگر تب میری توجہ صرف کرکٹ پر تھی اور میں کسی دوسری جانب نہیں سوچنا چاہتا تھا۔مگر اب یہ ان پر ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ کسی بھارتی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے امکان پر شعیب اختر نے کہا کہ کھیل میری پہلی محبت ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھارتی ٹی وی کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہوں، میں پہلے ہی کمنٹری کررہا ہوں اور مجھے اس کا تجربہ بھی ہے، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے پروگرام میںشرکت کے سوال پر انھوں نے کہا کہ سلمان نہ ہی ان کی ٹیم کی جانب سے میرے ساتھ رابطہ کیا گیا،اگرایسا ہوا ہوتا تو میں صاف بتا دیتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.