پی آئی اے کو مسلسل 4 سال خسارے کے بعد پہلی بار منافع

منگل 29 اپریل 2014 21:09

پی آئی اے کو مسلسل 4 سال خسارے کے بعد پہلی بار منافع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو مسلسل 4 سال خسارے کے بعد پہلی بار منافع ہوا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق قومی ایئرلائن کی 2014 کی پہلی سہ ماہی کا مجموعی ریونیو 28 ارب روپے رہا جس میں ایک ارب 67 کروڑ کا آپریٹنگ منافع ہوا، بہتر کارکردگی کے باعث پہلی بار خسارے میں 77 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو 2013 کی پہلی سہ ماہی میں 25 ارب کی آمدن ہوئی جس میں ٹیکس اور انتظامی اخراجات کے بعد خسارہ ایک ارب 9 کروڑ روپے جب کہ 2013 میں مجموعی خسارہ 8 ارب 62 کروڑ روپے رہا تھا۔