کورین صدر نے فیری حادثے سے نمٹنے کیلئے ناکافی انتظامات پر معافی مانگ لی،حادثے پر دلی افسوس ہے، عوام سے معافی مانگتی ہوں ،شائد اس سے متاثرین کادکھ و تکلیف کچھ کم کرسکے،پارک گیئون ہئی

منگل 29 اپریل 2014 21:00

کورین صدر نے فیری حادثے سے نمٹنے کیلئے ناکافی انتظامات پر معافی مانگ ..

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء)جنوبی کوریا کی صدر پارک گیئون ہئی نے فیری حادثے کے سانحے سے نمٹنے کے لئے ناکافی انتظامات پر عوام سے معافی مانگ لی ،گزشتہ روز ایک بیان میں صدر کا کہنا تھا کہ فیری حادثے میں ہونے والے ابتدائی ردعمل، ناکافی انتظامات اور قیمتی جانوں کے زیاں پر انہیں دلی افسوس ہے اور وہ عوام سے معافی مانگتی ہیں شاید ان کی معذرت متاثرین کے دکھ و تکلیف کو کچھ کم کرسکے،یہ پہلا موقع ہے کہ صدر پارک نے معذرت کی ہے جبکہ وزیراعظم چنگ ہونگ وون اس واقعے پر اپنا استعفیٰ پیش کر چکیہیں لیکن صورتحال پوری طرح قابو میں نہ آنے تک وہ اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل جنوب مغربی ساحل کے قریب بحری جہاز اچانک ڈوب گیا تھا اور اس میں تین سو سے زائد افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان میں اکثریت اسکول کے بچوں کی تھی۔ اب تک دو سو سے زائد لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تقریباً سو مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔