چارسدہ،عزیز خیل میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے ،ملزمان فرار

منگل 29 اپریل 2014 20:28

چارسدہ،عزیز خیل میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) پولیس سٹیشن نستہ کے حدود عزیز خیل میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔نستہ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن نستہ کے حدود عزیز خیل میں ناجائز تعلقات کے شعبہ پر ملزم محمود ولد سدوم نے اپنے ساتھی ملزم فصیح اللہ ولد فضل گل کی مدد سے فائرنگ کرکے پہلے اپنی بھانجی مسماة (ش) اور بعد میں عامر کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتولین آپس موبائل فون پر گپ شپ لگانے کا الزام تھاجس کی بناء پر لڑکی کے ماموں نے اسے غیرت کا مسئلہ بنا کر اپنے دوست کے ساتھ ملکر دونوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ نستہ پولیس نے لڑکی کے والدہ مسماة رسالت اور لڑکے کے والد بدر منیر کے بیانات پر ملزمان محمود اور فصیح اللہ کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :