جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے، پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی ‘کامران مائیکل،شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت کی جائے گی ‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ
منگل 29 اپریل 2014 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے، ایک قومی ایجنڈے کے بغیرہم چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے ، پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے کہا کہ ریاست ،سیاست اورجمہوریت کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتا ۔
جہاں تک دفاع وطن کاتعلق ہے اس ضمن میں منتخب اورحساس اداروں کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ۔مسلم لیگ مادروطن کی فاؤنڈرجماعت ہے ،اس کی قیادت سے زیادہ کوئی محب وطن اورنظریہ پاکستان کاحامی نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے دوررس اہمیت کے حامل ہیں۔(جاری ہے)
منتخب حکومت اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے ۔
کامران مائیکل نے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی سطح پربھی اختلافات کاوجودنہیں ہے ،ایسا تاثردینے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔قومی سلامتی کے اجلا س میں وزیراعظم میاں نوازشریف کے عزم واستقلال سے افواہ سازفیکٹری بندہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپرامن،محفوظ اورمعاشی سرگرمیوں کامرکز بنانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.