Live Updates

عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا: عمران خان

منگل 29 اپریل 2014 17:40

عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی۔ گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کیخلاف تحریک کا آغاز ہو گا جس نے جو بھی کیا بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا۔

سابق چیف جسٹس سمیت جس کا جو بھی کردار تھا سامنے لایا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے علاوہ کوئی بھی نظام کامیاب نہیں جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی۔ گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انصاف ملنے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے۔ عمران خان نے تمام جماعتوں کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :