فلور ملز کی ہڑتال کا آٹھواں روز، آٹے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

منگل 29 اپریل 2014 16:18

فلور ملز کی ہڑتال کا آٹھواں روز، آٹے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء)فلور ملز مالکان کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ہول سیلرز کی جانب سے پچاس کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 360روپے سے 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ خوراک سندھ اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے مبینہ رشوت کے خلاف ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے بعد کراچی میں مختلف علاقوں چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ قلت کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

جبکہ ناجائز منافع خور تھوک فروشوں نے 50 کلو آٹے کی بوری میں500 روپے کا اضافہ کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کی بوری 360 روپے اضافے کے بعد ا2100روپے جبکہ فائن آٹے کی بوری 400روپے بڑھا کر 2450 روپے کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری یوسف کے مطابق لاہور میں مرکزی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل میں ہڑتال کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کئے جانے کا امکان ہے۔