محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا

منگل 29 اپریل 2014 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے باعث یکم مئی 2014ء (جمعرات) کو بند رہے گا۔