کراچی ،کالعدم تحریک طالبان کے 15خودکش بمبار شہر میں داخل ہو گئے

منگل 29 اپریل 2014 15:58

کراچی ،کالعدم تحریک طالبان کے 15خودکش بمبار شہر میں داخل ہو گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے 15خودکش بمبار شہر میں داخل ہو گئے ، متعدد گاڑیاں بھی تیار ہیں ، خودکش حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، سرکاری دفاتر ، اہم سیاسی شخصیات ، اعلیٰ پولیس افسران اور CIDکے دفاتر نشانہ بن سکتے ہیں ۔ حساس اداروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے اپنے کراچی کے کمانڈر عابد مچھڑ ، آصف چھوٹو، نعیم بخاری ، خان زمان سمیت دیگر دہشت گردوں کو 15خودکش حملہ آور حوالے کر دیئے ہیں اور مذکورہ دہشت گردوں نے پہلے ہی اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے متعدد بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر رکھی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری و نیم سرکاری ، دفاتر کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات کے دفاتر یا پھر اعلیٰ پولیس افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں انسپکٹر شفیق تنولی پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پولیس افسران فیاض خان ، مظہر مشوانی، علی رضا، راجہ خالد ، فاروق اعوان ، راجہ عمر خطاب سمیت دیگر پہلے ہی دہشت گردوں کی لسٹ پر ہیں ۔ تاہم حکومت ان سے بچنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ جبکہ CIDمیں تعمیرات کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور دیواریں مضبوط تر بنائی جا رہی ہیں اور سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :