عابد شیر علی کے حکم پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی
منگل 29 اپریل 2014 14:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان صدر، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس اور موٹر وے پولیس سمیت 18 اداروں کی بجلی کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اس ادارے اور شخص کی بجلی منقطع کردی جائے گی جو بل ادا نہیں کرتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ حکومت نے بجلی کی مد میں 56 ارب روپے ادا کرنے ہیں جب کہ آزاد کمشیر حکومت سے 33 ارب روپے، وزیراعظم سیکٹریٹ سے 62 لاکھ روپے، پنجاب حکومت سے 4 ارب روپے، سی ڈی اے 2 ارب 36 کروڑ اور پارلیمنٹ لاجز سے 2 کروڑ روپے لینے ہیں، اگر واجبات ادا نہیں کئے گئے تو وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت تمام اداروں کی بجلی منقطع کردی جائےگی۔
(جاری ہے)
عابد شیر علی
نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنا شہریوں کا حق ہے لیکن اگر احتجاج کے دوران انہوں نے کسی گرڈ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچایا تو اس کی مرمت نہیں کی جائے گی، اگر شہریوں نے کہیں توڑ پھوڑ کی تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کی بجلی کاٹنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی وزیراعظم کے حکم پر کی جارہی ہے وزیراعظم نے نادہندگان سے وصولی کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.