خیبر ایجنسی، ایف سی کے سرچ آپریشن کے دور ان فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے، دو سکیورٹی اہلکار زخمی

منگل 29 اپریل 2014 14:09

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی ذرائع کے مطا بق خیراجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خوجال خیل میں ایف سی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک اورایف سی کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد پشاور ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر عثمان، سیلمان اور فواد شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :