سکیورٹی فورسز کی ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 29 اپریل 2014 14:08

لدھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے پہاڑی علاقے بوبر میں سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک روز قبل ہونے والے بم دھماکے میں ایک آرمی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

قبائلی لوگوں اور طالبان ذرائع کے مطابق دوپہر 3 سے چار بچے کے درمیان فورسز کے تین ہیلی کاپٹروں نے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے رات گئے تک اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی میں اسی دوران شام چھ بجے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور سراروغہ سے شیل بھی فائر کیے گئے تاہم ان علاقوں سے اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان علاقوں میں میڈیا کی رسائی ممکن نہیں ایک طالبان کمانڈر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان مذکرات کے آغاز سے قبل ہی علاقے کی سڑکوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ایک جانب یہ طالبان سے مذاکرات کا دعوی کرتی ہے اور دوسری جانب سیکیورٹی فورسز طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کا رخ کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :