کمارسنگاکارا کاانگلش کاوٴنٹی چیمپین شپ کیلئے ڈرہم سے معاہدہ طے پاگیا

منگل 29 اپریل 2014 13:48

کمارسنگاکارا کاانگلش کاوٴنٹی چیمپین شپ کیلئے ڈرہم سے معاہدہ طے پاگیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرکمارسنگاکارا نے انگلش کاوٴنٹی چیمپین شپ میں کھیلنے کیلئے ڈرہم سے معاہدہ کرلیا۔انہوں نے ڈرہم سے مختصر مدت کیلئے معاہدہ کیا کیونکہ مئی میں قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کریگی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ میں کئی دنوں سے کاوٴنٹی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں سوچ رہا تھااورمیں شکر گزار ہوں کے اب مجھیڈرہم کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔کمارسنگا کارا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف فائنل میں نصف سنچری کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :