آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے کا فارمولا پیش کردیا

منگل 29 اپریل 2014 13:43

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے پر سرمایہ کاری کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میچز کے وقفے دوران منتظمین شائقین کی تفریح کیلئے میوزک کا انتظام کرتے ہیں، اسٹیڈیمز میں موجود افراد کیلئے چھوٹے چھوٹے مقابلے ہوتے ہیں جس میں جیتنے والے انعام کے حقدار بن جاتے ہیں، انہیں بعض اوقات انتہائی پرتکلف کھانے بھی پیش کیے جاتے ہیں، یہ باتیں انہیں اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیمز کا رخ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، تماشائی ہرلمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، میچز دیکھنے کا جو تجربہ مجھے امریکا میں ہوا ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں ہوسکا اس قسم کے اقدامات نہ صرف کرکٹ میدانوں سے روٹھے ہوئے فینز کو واپس لاسکتے ہیں بلکہ ان لوگوں کیلئے بھی کشش کا باعث بن سکتے ہیں جو عام طور پر میچز دیکھنے کیلئے میدانوں تک جانے سے گریز کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :