فیفا نے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی خدشات مسترد کردیئے

منگل 29 اپریل 2014 13:43

زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے چیف سیپ بلاٹر اورجنرل سیکریٹری جیروم والکے نے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی خدشات مسترد کردیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ریو کی کوپاکا بانا بیچ پر پر تشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

بلاٹر نے کہا کہ بے شک وہاں سیکیورٹی مسائل ہیں تاہم اس کا تعلق حکومت سے ہے اور یہ ان کی جانب سے ہم سے کیے گئے ایک معاہدے کا حصہ ہیں۔

فیفا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔ بلاٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں چند مسائل بھی ہیں۔ برازیل میں تین اسٹیڈیمز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ فیفا سیکرٹری جنرل جیروم والکے نے کہاکہ ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے مظاہرے ورلڈ کپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :