یورپ کا گندا ترین شخص!

منگل 29 اپریل 2014 12:58

یورپ کا گندا ترین شخص!

پراگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا ٹوٹنا مشکل نظر آتا ہے۔جی ہاں ایسے ہی ایک ریکارڈ کا حامل ہے چیک ریپبلک کا لیوڈک ڈولیزل نامی شخص جسے یورپ کا غلیظ ترین انسان ہونے کا خطاب حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص صرف راکھ کے بستر پر ہی سوتاہے اور اس نے اپنے تمام کپڑے اور گھر کا دوسرا سامان جلا کر اس کو راکھ میں بدل ڈالا ہے تاکہ اپنا من پسند بستر تیار کر سکے۔اسے حکومت کی طرف سے ماہانہ 81 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں لیکن وہ بھی قسطوں میں کہ کہیں یہ سر پھرا انہیں اپنے بستر کا حصہ بنانے کے لئے جلا ہی نہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :