اسلام آباد : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہیومن رائٹس کا دوسرے روز بھی دھرنا

منگل 29 اپریل 2014 11:31

اسلام آباد : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہیومن رائٹس کا دوسرے روز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا ، آمنہ مسعود جنجوعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تنظیم کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں۔ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گزشتہ روز بھی دھرنا دیا۔اس دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے آمنہ مسعود کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں ویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی گئی تاہم وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار مظاہرین رہا کر دیا گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے تشدد کے ذمہ دار اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور اے ایس پی سیکریٹریٹ ارم عباسی کو معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :