کراچی: ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 9 افراد زخمی

منگل 29 اپریل 2014 11:31

کراچی: ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 9 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے کے باعث بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے غفلت کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی کے کاغذات تحویل میں لے کر ڈرائیور اور مالک کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :