بالی وڈ فلم ٹو سٹیٹس نے دو ہفتوں میں 70کروڑ کا بزنس کر لیا

پیر 28 اپریل 2014 23:29

بالی وڈ فلم ٹو سٹیٹس نے دو ہفتوں میں 70کروڑ کا بزنس کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) بالی وڈ فلم 'ٹو سٹیٹس' دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی۔ فلم نے 70کروڑ کا بزنس کر لیا۔ ٹو سٹیٹس کی کہانی تامل لڑکی اور پنجابی لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم نے ریلیز سے اب تک ستر کروڑ کا بزنس کر لیا۔ گینگسٹر گرل کنگنا رناوت کی ریوالررانی نے تین کروڑ پچیس لاکھ کا بزنس کیا۔ بنگالی حسینہ مشتی کی فلم کانچی ایک کروڑ پچیس لاکھ کما پائی۔ -

متعلقہ عنوان :