وزیراعظم نواز شریف کا مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس

پیر 28 اپریل 2014 22:16

وزیراعظم نواز شریف کا مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کے نوٹس کے بعد اسلام آباد میں گرفتار آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت تمام گرفتار مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ہے. ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین پر پولیس تشدد پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے جس سے کسی کو بھی محروم نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر گرفتار مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور اے ایس پی سیکرٹریٹ سرکل ارم عباسی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ اے ایس پی یاسر آفریدی مظاہرین پر خود لاٹھیاں برساتے رہے۔ ڈی سی اسلام آباد کو واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔