نواز شریف اداروں میں جاری جنگ کا خاتمہ کرائیں: الطاف حسین

پیر 28 اپریل 2014 22:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی خطرات اور اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ نواز شریف آگے بڑھ کر اداروں میں جاری جنگ کا خاتمہ کرائیں۔لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم کو اے پی سی بلا کر مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنے چاہییں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم وقت ضائع کئے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوں۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں۔ جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری سب پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد آئی ہے۔ وزیراعظم بڑے پن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قوم کو تنہا نہ چھوڑیں۔ اس وقت قومی یکجہتی اور اداروں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔