کراچی ،لیاری میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان ہلاک

پیر 28 اپریل 2014 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری میں سلاٹر ہاوٴس کے قریب رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان 28سالہ بلال عرف بالو ولد یونس اور30سالہ سجادولد عبدالستار بلوچ مارے گئے ۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ملزمان کا تعلق گینگ وار کے عذیر گروپ کے کارندے شاہدر حمن سے بتایا جاتا ہے ۔ملزمان کو لڑکیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا کرتے تھے ۔ملزمان قتل سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔