آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، پاک فوج کے سربراہ کوفوجی مشقوں ” شمشیرِ عبداللہ“ کے مشاہدہ کی دعوت وزیر دفاع ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی

پیر 28 اپریل 2014 20:49

آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے سعودی عرب ..

راولپنڈی/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سعودی فوجی مشقوں ” شمشیرِ عبداللہ“ کا مشاہدہ کرنے کے لئے پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطباق پاک فوج کے سربراہ کو اس دورے کی دعوت سعودی ولی عہد،نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دی ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف( کل) منگل کو بحرین کے بادشاہ، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد، اردن کے وزیر اعظم اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے فوجی کمانڈروں کے ہمراہ سعودی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔ سعودی عرب روانگی کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو نور خان ایئر بیس پرالوداع کہا۔