افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ، چند گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگئی

پیر 28 اپریل 2014 20:23

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ، چند گھنٹوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو تاخیر سے پہنچنے کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کوالالمپور روانگی کے لیے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچی جبکہ کھلاڑیوں کے پاس سامان بھی اضافی تھا، اسی سبب ٹیم کو فلائٹ پر سوار نہیں ہونے دیا گیا،افغانستان کی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹرافی میں شرکت کے لئے براستہ دبئی کوالالمپور جارہی تھی، ٹیم چند گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کوالالمپور کیلئے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :