برطانوی شہرشیفلیڈ میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
پیر 28 اپریل 2014 18:16
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) برطانوی شہر شیفیلڈ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بچوں سمیت پاکستانی نژاد خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات شیفیلڈ میں واقع ایک مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تو گھر کے سربراہ پرویز کیانی اوران کی بیگم شبینہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر انہوں نے ریسکیو حکام کو طلب کیا اورجس وقت ریسکیو ٹیمیں ویاں پہنچی تو آگ شدت اختیار کرچکی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 54 سالہ شبینہ بیگم، 20 سالہ انعم، 9 سالہ ادھیان پرویز کیانی، 7 سالہ امان پرویز کیانی اور 7 ہفتوں کی شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئے۔
گھر کے سربراہ پرویز کیانی کے مطابق شبینہ بیگم ابتدا میں گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں تاہم بعد میں وہ اپنے پوتے پوتیوں کو بچانے کے لئے ایک مرتبہ پھر داخل ہوئیں لیکن وہ واپس نہ نکل سکیں اور اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور فائر آفیسرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.