آسٹریلوی باکسر کا عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ولادی میر کو ہرانے کا خواب مہنگا پڑگیا

پیر 28 اپریل 2014 18:09

آسٹریلوی باکسر کا عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ولادی میر کو ہرانے کا خواب ..

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) ورلڈ ہیوی ویٹ بیلٹ کی لالچ آسٹریلوی باکسر کو مہنگی پڑی، یوکرین کے ولادی میر کے مکوں نے پانچویں راؤنڈ میں ہی الیکش لیپائی کے ہوش اُڑا دیے، حریف باکسر 10 سال سے ولادی میر کو ہرانے میں ناکام ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ہوئی ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن فائٹ جس میں ایک دو نہیں 4 ہیوی ویٹ ٹائٹل کے مالک ولادی میر کلشکوف کو اس بار آسٹریلیا کے الیکس لیپائی نے چلینج کیا، میچ کے آغاز کی گھنٹی بجی تو لیپائی کی دُھنائی شروع ہوگئی۔

روسی اسٹار باکسر ولادی میر کے مکے 4 راؤنڈ تک تو الیکس لیپائی برداشت کرگئے تاہم پانچویں راؤنڈ میں ولادی میر نے آسٹریلوی باکسر کا کام ہی تمام کردیا اور ناک آؤٹ سے میچ جیت لیا۔ ولادی میر 10 سال سے بلا شراکت غیرے ہیوی ویٹ چیمپئن ہیں، جنہیں آخری بار 2004ء میں لامون بریوسٹر نے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :