ڈیزل چار روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

پیر 28 اپریل 2014 18:03

ڈیزل چار روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)اوگرا نے پیٹروليم مصنوعات چار روپے اکیاون پيسے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کر دی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق سمری وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے، ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول چونتیس پيسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ہائی اسپيڈ ڈيزل چار روپے اکاون پيسے اور مٹی کا تيل تین روپے آٹھ پيسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اسی طرح لائٹ ڈيزل ترانوے پيسے جبکہ ہائی اوکٹين ايک روپیہ چورانوے پيسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ تیس اپریل کو سمری کی منظوری دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ س