سرتاج عزیز وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ایران پہنچ گئے

پیر 28 اپریل 2014 16:52

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور وقومی سلامتی سرتاج عزیز وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ایران پہنچ گئے- ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سرتاج عزیز ایرانی صدرحسن روحانی کو وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے-سرتاج عزیز کے وفد میں وزارت خارجہ کی ترجمان کے علاوہ دیگر حکام بھی شامل ہیں-وہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے دو طرفہ امور پر بات چیت بھی کریں گے-بات چیت میں وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ ایران کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہو گی- علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیرغور آئیں گے جس میں افغانستان اور شام کی صورتحال کا بھی خصوصی تذکرہ ہو گا-وہ صدر روحانی سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے-