معین خان کی سربراہی میں کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پیر 28 اپریل 2014 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج)منگل کو کراچی میں ہوگا، معین خان کی سربراہی میں بننے والی چھ رکنی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے چھ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، سابق کپتان معین خان اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ سابق کھلاڑی اعجاز احمد، شعیب محمد، وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

چھ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا جس میں لاہور میں لگنے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام سلیکٹرز کو فون کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ان کی کراچی کیلیے ہوائی جہاز کی ٹکٹیں 29 اپریل کو بک کروائی گئی ہیں، وہ شہر قائد پہنچ کر معین خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں شریک ہوں اور6 مئی سے 6جون تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شیڈول کنڈیشننگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

متعلقہ عنوان :