دوسرا ایف آئی ایچ ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 5سے 13جون تک نیدر لینڈ میں کھیلا جائیگا

پیر 28 اپریل 2014 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) دوسرا ایف آئی ایچ ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 5سے 13جون تک نیدر لینڈ میں کھیلا جائیگا ۔پاکستان کی دو ویٹرن ہاکی ٹیمیں پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب اور پاکستان ویٹرن ہاکی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے کل11اپریل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں ٹریننگ کیلئے ویٹرن کھلاڑیوں اختر رسول ،قاسم ضیاء ،اشتیاق احمد ،توقیر احمد ڈار ،رانا مجاہد ،آصف باجوہ ،شاہد علی خان ،سلیم شیروانی ،شہباز احمد سینئر ،انجم سعید ،خالد بشیر ،طاہر زمان ،دانش کلیم ،شفقت ملک ،خواجہ جنید ،محمد خالد ،رحیم خان ،محمد عرفان جونیئر ،محمد شہباز جونیئر ،محمد ندیم ،احمد عالم ،محمد اخلاق اور طارق شیخ کو ہدات کی ہے کہ وہ کوآرڈینیٹر طاہر زمان اور اولمپئن انجم سعید کو رپورٹ کریں ۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے ٹیم آفیشلز میں محمد واسع جلیل ،صغیر احمد ،ارشد علی ،رانا محمد مظہر اور ڈاکٹر اسد عباس شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :