قومی تیر اندازی چمپئن شپ 5 مئی کو کھیلی جائے گی

پیر 28 اپریل 2014 13:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے تعاون سے قومی تیر اندازی چیمپئن شپ 5 مئی سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ویصال خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن چمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان ریلویز، پاکستان نیوی ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آٹھ تیر اندازوں کو تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا جائے گا جو رواں برس ستمبر میں کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔