غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے سے متعلق فیصلہ8 مئی تک ملتوی
پیر 28 اپریل 2014 12:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پرویز مشرف اور ان کے وکلا کو دینے سے متعلق فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی رپورٹ حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا جائے تاکہ اس فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
سماعت کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم نےعدالت سے درخواست کی کہ خصوصی عدالت ایکٹ 1976 کی دفعہ 6 اے ختم ہو چکی ہے، اس لئے وہ اس بارے میں تحریری درخواست واپس لینا اور تحفظات کے حق میں زبانی دلائل دینا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے کہا کہ ایک جانب وکیل صفائی اپنی درخواست واپس بھی لینا چاہتے ہیں اور دوسری جانب وہ اس درخواست کے حق میں دلائل بھی دینا چاہتے ہیں۔
جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ درخواست واپس کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی اور درخواست کی واپسی کی صورت میں اس کا متبادل قبول نہیں۔سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے مقدمے میں عدم پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے وقت کا اعلان کرنے کی درخواست کی، جس پر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ تاثر نہ لیاجائے کہ ٹرائل میں ان کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، ایف آئی اے تحقیقاتی رپورٹ دینے کے بارے میں فیصلے تک کارروائی نہ بڑھائی جائے تاہم عدالت فیصلے کی تاریخ مقرر کرکے تب تک سماعت ملتوی کردے۔ بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پرویز مشرف اور ان کے وکلا کو دینے سے متعلق فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.