وزیراعظم بنا تو داؤد ابراہیم کو پاکستان سے واپس بھارت لاؤں گا، مودی کی ہرزئی سرائی

پیر 28 اپریل 2014 12:00

وزیراعظم بنا تو داؤد ابراہیم کو پاکستان سے واپس بھارت لاؤں گا، مودی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) بھارت کی انتہا پسندسیاسی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوارنریندرموودی نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو دائودابراہیم کوپاکستان سے واپس بھارت لے کرآؤں گا۔ دائودابراہیم سے متعلق سشیل کمارشندے کابیان غیرذمے دارانہ اورشرمناک ہے۔

(جاری ہے)

مودی نے بھارتی گجراتی ٹی وی چینل کوانٹرویومیں وزیرداخلہ کے بیان پرشدیدتنقیدکی اورکہا کہ دائودابراہیم کو واپس لانے کیلیے کوئی پریس نوٹ جاری کرنیکی ضرورت تھی؟، اسطرح کی باتیں میڈیا پرلانے سے کیامقاصدحاصل کیے جاسکتے ہیں؟،کیا امریکیوں نے اسامہ سے بات کی تھی؟ اور کیاامریکیوں نے اسامہ کی گرفتاری کے منصوبے سے متعلق کوئی پریس کانفرنس کی تھی؟۔ مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے جوکیا، اس میں ذرہ سی بھی پختگی نہیں، وزیرداخلہ کا بیان شرمناک ہے۔

متعلقہ عنوان :