آئیفا میں سیف کی میزبانی پر کرینہ، دیپکا فدا ،ا مریکہ میں چار دنوں تک جاری رہنے والے آئیفا ایوارڈز میں جہاں مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گئے وہیں سیف علی خان کی میزبانی کی تعریفیں بھی جاری

اتوار 27 اپریل 2014 23:01

آئیفا میں سیف کی میزبانی پر کرینہ، دیپکا فدا ،ا مریکہ میں چار دنوں تک ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ا مریکہ میں چار دنوں تک جاری رہنے والے آئیفا ایوارڈز میں جہاں مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گئے وہیں سیف علی خان کی میزبانی کی تعریف ہو رہی ہے کرینہ کپور کا خیال ہے کہ سیف میں فطری مزاح انھیں میزبانی کے لیے ممتاز کرتی ہے ۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا کو بالی وڈ یا ہندی فلموں کے آسکر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

گذشتہ پندرہ برسوں سے یہ دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا رہا اور پہلی بار یہ امریکہ پہنچا ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاں بالی وڈ کے مختلف اداکاروں نے اپنے فن کے مظاہرے سے لوگوں کا دل جیتا ہے وہیں سیف نے اپنی میزبانی سے۔اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے پروگرام پیش کرنے کی صلاحیت پر ہی فدا ہیں اور وہ بذات خود کسی پروگرام کی میزبانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ بقول ان کے یہ ان کے بس کی چیز نہیں۔

(جاری ہے)

سیف علی خان نے ٹیکنیکل ایوارڈز کی آخری شام کی میزبانی کی۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس کام میں اس لیے زیادہ کامیاب رہے کیونکہ ان میں فطری طور پر مزاح کا عنصر موجود ہے اور ان کی حاضر جوابی انھیں دوسروں پر سبقت دیتی ہے۔دیپکا کا کہنا ہے کہ انھیں سٹیج سے ڈر لگتا ہے پی ٹی آئی کے مطابق کرینہ کپور نے کہا کہ ’سیف نے بہت سارے ایوارڈز تقاریب کی میزبانی کی ہے اور انھوں نے لوگوں کو اچھی طرح محظوظ بھی کیا ہے۔ ان میں مزاح کا حس زبردست ہے جبکہ میں میزبانی کرنا نہیں چاہتی۔ میرے خیال سے میں اسے کر ہی نہیں سکتی۔

متعلقہ عنوان :